آرپی او کا جرائم کی روک تھام اور سروسز ڈلیوری بہتر کر نے پر زور

آرپی او کا جرائم کی روک تھام اور سروسز ڈلیوری بہتر کر نے پر زور

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں تمام افسروں کو آپریشنل پالیسی پر۔

 عملد رآمد کر کے جرائم کی روک تھام اور سروسز ڈلیوری بہتر کر نے پر زور دیا۔سنگین نوعیت کے مقدمات قتل،اقدام قتل،ڈکیتی ،قتل ومزاحمت کے مقدمات میں ملز موں کو جلد ازجلد گرفتار کر کے مقدمات کویکسو کیا جائے ۔کرائم پاکٹس کی نشاندہی کر تے ہو ئے گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔مقدمات بر خلاف مال میں ریکوری کی شرح پر توجہ دی جائے ۔ اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں جائیں تاکہ انسداد جرائم میں کمی واقع ہو سکے ۔ مقدمات کا اندراج بر وقت عمل میں لایا جائے اندارج مقدمہ میں تاخیرناقابل برداشت ہو گی منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشنز کو مزید تیز کر نے کے احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں