موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے شہری کو حراست میں لے لیاگیا

موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے  والے شہری کو حراست میں لے لیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے شہری کو حراست میں لے لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے پُل پڑوپیاں والا کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سوار کو روک کر چیک کیا، جس نے موٹرسائیکل پرجعلی نمبر پلیٹ لگارکھی تھی ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں