آزادی کپ ہاکی لیگ ٹورنامنٹ ،تحصیل سٹی کی ٹیم نے میچ جیت لیا

 آزادی کپ ہاکی لیگ ٹورنامنٹ ،تحصیل سٹی کی ٹیم نے میچ جیت لیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام چیف منسٹر آزادی کپ ہاکی لیگ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ضلعی سطح پر تحصیل سٹی اورصدر کے مابین میچ کھیلا گیا۔۔

تحصیل سٹی نے صدر کی ٹیم کو 4گول سے ہرا دیا ۔سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء، ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن افتخار خان اور دیگر افسران کے علاوہ شائقین بھی موجود تھے ۔سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ ضلعی سطح پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دِکھائے ،انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور سکول سطح پر آزادی کپ کے انعقاد سے نچلی سطح سے ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں