غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرانے پر ڈرائیور زیرحراست

 غیر معیاری گیس سلنڈر نصب  کرانے پر ڈرائیور زیرحراست

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کوحراست میں لے لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چکنمبر 67 ج ب کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نعمان نامی ڈرائیور کی مسافر وین کو روک کر چیک کیاگیا، جس میں نصب کیاگیا گیس سلنڈر جان لیواء حادثے کا سبب بن سکتا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں