نوسرباز نے18 لاکھ مالیتی آئل اور دیگر قیمتی سامان خوردبرد کر لیا

نوسرباز نے18 لاکھ مالیتی آئل  اور دیگر قیمتی سامان خوردبرد کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازی کرتے ہوئے ملزم نے 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا پٹرولیم آئل اور دیگر قیمتی سامان خوردبرد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے چکنمبر 61ج ب میں ابرار نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ ملزم کی جانب سے خود کو پٹرولیم مصنوعات کا ڈیلر ظاہر کرتے ہوئے اسے 18 لاکھ روپے مالیت کی پٹرولیم مصنوعات ڈلیور کروائیں اور مبینہ طورپر پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر سامان خوردبرد کرلیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں