سمندری:ہسپتال سے موٹرسائیکل چوری،مالک صدمہ سے بے ہوش

سمندری:ہسپتال سے موٹرسائیکل  چوری،مالک صدمہ سے بے ہوش

سمندری(نمائندہ دنیا )ہسپتال دوائی لینے آنے والے شہری کی موٹرسائیکل چوری، صدمہ سے بے ہوش ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اشرف نامی شخص جو کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں دوائی لینے کیلئے آیا، مذکورہ شخص نے اپنی موٹر سائیکل ایمر جنسی وارڈ کے سامنے کھڑی کی اور خود دوائی لینے اندر چلا گیا،اس دوران نامعلوم افراد نے اس کی موٹرسائیکل چوری کرلی۔ اشرف واپس آیا تو موٹرسائیکل چوری کا جان کر صدمہ سے گر کر بے ہوش ہو گیا ، پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں