فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے لرننگ لائسنس کی شرط ختم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی جانب سے پیپر لیس سسٹم میں جدت کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، پیپر لیس پو لیسنگ میں شہریوں سے لرنر لائسنس کا مطالبہ ختم کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید غضنفر علی شاہ نے مراسلہ جاری کر دیا ہے ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں سے لرننگ لائسنس کی کاپی نہیں مانگی جائے گی، سسٹم میں لرنگ لائسنس کا ڈیٹا آپ گریڈ کر دیا گیا ہے ، لرننگ لائسنس کا ڈیٹا DLIMS.2 سے حاصل کرکے فارم A پر لف کیا جائے گا، اب شہری ریگولر لائسنس بنوانے کے لیے اپنے ہمراہ صرف اصل شناختی کارڈ لے کر ٹریفک دفتر جائیں گے ، سسٹم میں موجود ڈیٹا سے شہریوں کو لائسنس پراسیسنگ میں آسانی اور وقت کی بچت ہو گی۔