چنیوٹ کا دورہ ، صحت کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے :سلوت سعید

 چنیوٹ کا دورہ ، صحت کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے :سلوت سعید

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کے ہمراہ ستھرا پنجاب ماڈل ویلج چک نمبر 101 ج۔ب مونے والا میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شمس الحسن،سی او ضلع کونسل محمد فیاض،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ باسط کھچی ، ملک شاہد سلطان و دیگر بھی موجود تھے ۔کمشنر نے ماڈل ویلج کی مختلف گلیوں بازاروں کا پیدل دورہ کیا اور صفائی کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں کمشنر سلوت سعید نے پٹی کمشنر کے ہمراہ گورنمنٹ انگلش میڈیم ہائی سکول چک نمبر 125ج ب کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے عملہ کو سکول میں دستیاب جگہوں پر بھرپور شجر کاری کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے سکول کے مختلف حصوں کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ کمشنر سلوت سعید نے چک نمبر 126ج ب میں الفت ٹرسٹ ہسپتال کا بھی دوہ کیا اورہسپتال انتظامیہ منیجر خالد عبداﷲ و دیگر کے ہمراہ تمام شعبوں کا وزٹ کیا اور خدمت خلق کی بہترین خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومت پنجاب کی طرف سے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں ، نجی شعبہ میں مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کرنیوالوں کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں