ٹریول ایجنٹس کا ایف آئی اے امیگریشن کیخلاف احتجاج

ٹریول ایجنٹس کا ایف آئی اے امیگریشن کیخلاف احتجاج

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کا ایف آئی اے امیگریشن کے خلاف احتجاج ،مظاہرین نے سول لائن سے جناح سٹیڈیم تک احتجاجی ریلی نکالی۔

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف آئی اے امیگریشن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ٹریول ایجنٹس نے شرکت کی ۔مظاہرین نے سول لائن سے جناح سٹیڈیم تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن رانا مدثر کا کہنا ہے کہ امیگریشن حکام قانونی عمل مکمل کر کے جانے والوں کو بلا جواز آف لوڈ کر رہے ہیں، امیگریشن حکام عمرہ زائرین کو بھی آف لوڈکر رہے ہیں جو امیگریشن حکام کوپیسے دیتا ہے اس کو جانے دیتے ہیں،امیگریشن حکام کی جانب سے آف لوڈنگ کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ،ٹریول ایجنٹس کا کاروبار تباہ ہو رہا ہے ،لیگل طریقے سے جانے والوں کو روکا جا رہا ہے ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری عامر اکبر وائس چیئرمین عثمان انجم ودیگر بھی موجود تھے ۔جن کا کہنا تھا کہ محنت کشوں کی تذلیل بند کرو امیگریشن افسر انصاف کے محافظ بنیں رکاوٹ نہ بنیں ،قانونی ورکرز کو مشکوک نہ بنائیں،مظاہرین نے کہا کہ وزیر داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے نوٹس لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں