ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مزید موثر بنایا جائے :قراۃ العین

ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مزید موثر بنایا جائے :قراۃ العین

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے ترکی ہسپتال اور ۔

کالونی کے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران، ڈی سی قراۃ العین میمن نے ترکی ہسپتال اور اس سے ملحقہ رہائشی کالونی میں نکاسی آب کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں پانی کی صفائی کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے اس کی بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں.اس موقع پر، ڈی سی مظفرگڑھ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انعم جفیظ کو ترکی ہسپتال میں نکاسی آب کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ ہسپتال اور کالونی کے رہائشیوں کو نکاسی آب کے حوالے سے درپیش مسائل کا مؤثر حل فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں