علی پور چٹھہ میں رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی کا آغاز

علی پور چٹھہ میں رانگ پارکنگ  کے خلاف کارروائی کا آغاز

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کا علی پور چٹھہ میں رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی کا آغاز،مکہ چوک مدینہ چوک ڈاک خانہ چوک میں رانگ پارکنگ گاڑیوں کے خلاف بذریعہ لفٹر کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تحصیل بھر کے اہم چوکوں پر رانگ پارکنگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوے 2000 جرمانہ کیا جائے گا۔ سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ رانگ پارکنگ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا بڑا سبب ہے ، رانگ پارکنگ کے خلاف مؤثر کاروائی کے لیے لفٹر بمعہ سٹاف علی پور چھٹہ تعینات کر دیا گیا ہے تا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو مزید بہتر کیا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں