آج کے نوجوان کل کے لیڈر ہیں،گورنر سندھ

آج کے نوجوان کل کے لیڈر ہیں،گورنر سندھ

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر Lance Dommاور دیگر سفارتی عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ہائی کمشنر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا خوش آئند ہے ، اسپورٹس کو بھی گورنر انیشی ایٹو میں شامل کر لیا گیا ہے ، اسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان نے لیجنڈز ارینا کو بھی اپنی طرح عظیم بنا دیا۔ لیجنڈز رمضان پیڈل ٹینس ٹورنامنٹ 2025 کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی ہر ممکن معاونت کر رہے ہیں، آج کے نوجوان کل کے لیڈر ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ معیاری کھیلوں کی سہولیات نوجوانوں کو منشیات اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھیں گی۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کھیلوں کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے وزیرِاعظم، وزیرِاعلیٰ اور غیر ملکی سفیروں کو یہاں کا دورہ کراؤں گا ۔ اس سے قبل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی لیجنڈز ارینا، کھڈا مارکیٹ آمد پر اسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان نے ان کا استقبال کیا۔گورنر سندھ نے لیجنڈز ارینا کے مختلف حصوں اور جِم کا دورہ کیا، ٹریڈمل، ویٹ ٹریننگ اور دیگر فٹنس سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں