سمبڑیال :شہریوں پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی تیاریاں

سمبڑیال :شہریوں پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی تیاریاں

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )شہریوں پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی تیاریاں۔گھر سے باہر تک ٹیکس ہی ٹیکس۔ میونسپل کمیٹی سمبڑیال نے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے مسودہ پنجاب گورنمنٹ کو بھیج دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ذرائع کے مطابق گھریلو واٹر ٹیکس 200سے 600روپے ماہانہ،کمرشل 500 سے 1000روپے ، یومیہ تفریح ٹیکس موت کا کنواں دو ہزار سے پانچ ہزار یومیہ، میلہ پروگرام 10 ہزار سے 20ہزار، نقل پیدائش اموات 300سے 500 روپے ،دستاویزات فی پرت200روپے سے 500روپیہ ،شادی رجسٹریشن فارم ایک ہزار سے تین ہزار روپے ، اجازت سرٹیفکیٹ دوسری شادی 10ہزار سے 20ہزار ،مصدقہ نقول نقشہ جات 2ہزار سے پانچ ہزار،ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس 100 روپے فی مربع فٹ سے ڈیڑھ سو روپے مربع فٹ، سوئمنگ پول 5ہزار سے 10ہزار روپیہ، کار واش،سروس سٹیشن دو ہزار سے پانچ ہزار روپیہ ماہانہ، ویسٹ مینجمنٹ گلی محلے کی صفائی پانچ مرلے تک 200 روپیہ ماہانہ ڈبل سٹوری پر 500 روپے ماہانہ مارکیٹ پلازہ دو ہزار روپے ماہانہ اس کے علاوہ NOC پٹرول پمپ سی این جی 60 ہزار روپے سے ایک لاکھ ،ہوٹل میرج ہال 30 ہزار سے 50 ہزار روپیہ پرائیویٹ سکولز 20 ہزار سے 50 ہزار روپے چارہ منڈی،فروٹ منڈی 50 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا۔بھٹہ خشت 30 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپیہ رائس مل فلور مل 60 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپیہ کولڈ سٹوریج 20 ہزار سے 50 ہزار روپیہ اس کے علاوہ دوسرے بے شمار ایسے ٹیکس ہیں جن پر بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں