سب انسپکٹر کے قاتل کانسٹیبل کو دو دفعہ سزائے موت

 سب انسپکٹر کے قاتل کانسٹیبل کو دو دفعہ سزائے موت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )خصوصی عدالت نے سب انسپکٹر کو تھانہ میں فائرنگ کر کے قتل کرنے والے کانسٹیبل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کانسٹیبل محمد یونس کو دو دفعہ سزائے موت 10لاکھ معاوضہ مقتول سب انسپکٹر محمد شفیق کے شرعی وارثان کو ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔فاضل جج کے حکم پر مجرم محمد یونس کو ہتھکڑی لگا کر سزا بھگتنے کے لیے جیل بھجوا دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ کھیالی کے احاطہ میں باوردی سب انسپکٹر محمد شفیق کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا مقدمہ کانسٹیبل محمد یونس کے خلاف انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت تھا ۔ تھانہ کھیالی میں 15ستمبر 2023کو درج کروائی گئی ایف آئی ار کے مطابق تھانہ میں سنتری ڈیوٹی پر تعینات باوردی کانسٹیبل محمد یونس نے سرکاری ایس ایم جی رائفل سے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر محمد شفیق کو شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا ۔ایف آئی ار کے مطابق وقوعہ سے دو چار روز قبل سب انسپکٹر محمد شفیق تھانہ میں قائم مقام ایس ایچ او کی ڈیوٹی دے رہا تھا اس دوران اس نے ڈیوٹی میں غفلت اور لاپروائی برتنے پر کانسٹیبل محمد یونس کی سرزنش کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں