چیمبر کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

 چیمبر کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا محمد صدیق خاں، سینئر نائب صدر احمد نوید رانجھا اور نائب صدر چوہدری یوسف نے اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس ملاقات میں کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز، معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز اور صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے مسائل کا حل معاشی ترقی کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیمبر کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا اور کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اور کاروبار دوست پالیسیوں کے نفاذ کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے بعد صدر گوجرانوالہ چیمبر رانا محمد صدیق خاں کی جانب سے اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیالکوٹ اور گجرات چیمبرز کے صدور سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں