پی پی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بننا میرے لئے اعزاز:ثمینہ فخر

پی پی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بننا میرے لئے اعزاز:ثمینہ فخر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پیپلزپارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بننا میرے لیے اعزاز ہے ، کارکنوں کی آواز بنوں گی، کارکن ہوں اور کارکنوں کی نمائندگی کرونگی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ان خیالات کا اظہار نو منتخب ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلزپارٹی ثمینہ فخر پگانوالا نے پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو سٹی کے سینئر رہنما باؤ ایوب مہر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد اللہ سندھو نے کہا کہ ثمینہ فخر پگانوالا کو سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر نامزد کرنا آصف علی زرداری کا بہترین فیصلہ ہے کارکنوں کو عزت دینے سے پیپلزپارٹی مضبوط متحرک اور فعال ہوگی، تقریب سے ایوب مہر طارق محمود مغل مالک ورک عبدالرزاق سلیمی، میاں راشد ، علی اصغر ورک،لطیف اصغر خاں، مشتاق احمد چیمہ و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ ثمینہ فخر پگانوالا کی استقبالیہ تقریب آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، گلدستے پیش کئے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق سلیمی فخر پگانوالا اور پیپلز پارٹی گجرات کے دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں