ایف ڈی اے مین کیمپس کی بلڈنگ تزئین و بحالی مکمل

 ایف ڈی اے مین کیمپس کی بلڈنگ تزئین و بحالی مکمل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کے مین کیمپس کی بلڈنگ کے فرنٹ کو تزئین و بحالی کے بعد نیا روپ دیا گیا ہے جو تاریخی و ثقافتی عمارت کی عکاسی کرتا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کمپلیکس کے فرنٹ کی تزئین نو کا یہ منصوبہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کے ترقیاتی ویژن کا مظہر ہے جسے شعبہ انجینئرنگ کی زیر نگرانی خوشنما اور اچھوتا ڈیزائن ترتیب دے کر مکمل کیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے ایف ڈی اے کمپلیکس کے فرنٹ کی تزئین و بحالی کے منصوبے کی تکمیل کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈ ی اے قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز یاسر اعجاز چٹھہ، جنید حسن منج، اسما محسن، عاصم محمود، ڈپٹی ڈائریکٹرز عمر اقبال، عمران خان، اقرا مرتضیٰ، پی ایس او شبیر ساجد و دیگر افسر اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ایف ڈی اے کمپلیکس کی نصف صدی پرانی بلڈنگ کو خوبصورتی سے ہمکنار کرنے کے منصوبے کی تکمیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہری تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایف ڈی اے کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر اس کے کمپلیکس کی بلڈنگ کو مقامی روایات و ثقافت کے مطابق منفرد حیثیت دینے کی سوچ کے تحت اسکا نیا ڈیزائن منظور کیا گیا ہے اور اس فن تعمیر کی بدولت اب یہ بلڈنگ پر کشش نظر آئے گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں