نعیم حیدر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر حافظ آباد تعینات

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )نعیم حیدر کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا ۔
جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے ۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نعیم حیدر کا کہنا تھا کہ دفتر میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام افسران اور ملازمین کو کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔