نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

کراچی (این این آئی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 8 اپریل 2025 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے پہلے سالانہ امتحانات کاامتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے ۔
صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے ۔ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلبا و طالبات کوایڈمٹ کارڈکا اجرا بھی جلد ہی کر دیا جائے گاجبکہ پرائیویٹ طلبا وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جائیں گے ۔