سیالکوٹ:کمسن کا تارسے جھلسنے کا واقعہ ایس ڈی او سمیت متعدد اہلکار معطل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) کمسن بچے کا 11 کے وی سے جھلسنے کے واقعہ پر سی ای گیپگو نے ایس ڈی او ہیڈمرالہ سمیت متعدد اہلکاروں کو معطل کردیا۔
تحقیقات شروع۔ تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ کلووال میں چند روز قبل ملک محمد الیاس کا کمسن بیٹا چھت سے غیر قانونی طور پر گزاری گئی 11کے وی تار کو چھو جانے سے بری طرح جھلس گیا جسے ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں پر ڈاکٹر ز نے ہاتھوں کے بعد دونوں بازو کاٹ دئیے جس پر سی ای او گیپگو جان محمد ایوب نے کارروائی کی۔