اے سی بھوآنہ کا میٹرک کے امتحانی سنٹر کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

 اے سی بھوآنہ کا میٹرک کے امتحانی سنٹر کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے قائم امتحانی سنٹر کا دورہ کیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے سنٹرز پر طالب علموں کے سیٹنگ پلان کے مطابق بیٹھنے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے نگران عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کا شفاف انعقاد ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے سنٹرز پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں کی گلی محلوں میں جاکر ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کو چیک کیا اور کہا کہ صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں