پٹرول پمپوں، صنعتوں میں حفاظتی انتظامات لازم قرار

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس، انسانی جان سے زیادہ کوئی چیز قیمتی نہیں۔
، تاہم چھوٹی و بڑی انڈسٹریز، پٹرول پمپس، ایل پی جی گیس سٹیشنز و شاپس پر فائر سیفٹی و فائر فائٹنگ کے انتظامات لازمی، ایک ہفتہ میں تمام انڈسٹریز حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں جائیں، متعلقہ انڈسٹریز کی ایسوسی ایشن، چیمبر آف کامرس کو آن بورڈ کریں اور پیغام دیں کہ وہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ مقررہ وقت میں عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق فوری ایکشن لیا جائے گا، فیکٹری، انڈسٹری سیل کردی جائے گی۔ متعلقہ محکمے خلاف ورزیوں پر کی گئی کارروائیوں کی عدالتوں میں پیروی کریں اور قانون شکن عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لیبر کے ذمہ دار وں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم اجرت اور اپنے ذمہ سیفٹی ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔ محکمہ ماحولیات تمام چھوٹی بڑی انڈسٹریز کو ریگولیٹ کرے جو خلاف ورزی میں ملوث پایا جائے اسے موقع پر سیل کردیا جائے اور تب تک سیل رکھا جائے جب تک قانون کے مطابق کی عملداری نہیں کی جاتی۔ آئندہ کسی بھی نئی انڈسٹری کے این او سی کے اجرا کے لیے محکمہ ریسکیو 1122 کا این او سی بھی لازم قرار دے دیا گیا۔ دیگر 12 محکموں کی طرح ریسکیو / ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا این او سی بھی لازم ہوگا۔