جنگلات درختوں کا مجموعہ نہیں بھرپور اور متنوع دنیا ہیں:محمد خالد وسیم

جنگلات درختوں کا مجموعہ نہیں بھرپور  اور متنوع دنیا ہیں:محمد خالد وسیم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان چیمبر اف ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کے چیئرمین محمد خالد وسیم نے کہا ہے کہ جنگلات ہماری دھرتی کا دل ہیں، اور ان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق جنگلات صرف درختوں کا مجموعہ نہیں ہیں، یہ زندگی کی ایک بھرپور اور متنوع دنیا ہیں ۔ یہ صاف ہوا، پانی، اور خوراک کا ذریعہ ہیں اور یہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پرشجرکاری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،محمد خالد نے مزید کہا کہ جنگلات ہماری ثقافت اور معیشت کا بھی ایک اہم حصہ ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں