منشیات فروش بے لگام،گلی محلوں میں بھی کاروبار

منشیات فروش بے لگام،گلی محلوں میں بھی کاروبار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ میں نشئیوں کی یلغار ،گلی ,محلوں میں لگی موٹریں،تاریں ،آہنی گیٹ ،موٹر سائیکل ،گاڑیوں کے ٹائر اور گھروں کے باہر لگے دیگر سامان کا صفایا ،ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ،آئس ،افیون اور انجکشنز کا نشہ کرتے نظر آتے ہیں ،بے لگام منشیات فروشوں کی سرعام گلی محلوں میں منشیات فروشی جاری ہے ،پولیس منشیات فروشی کا خاتمہ کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 گوجرانوالہ کے گلی ،محلوں ،پارکس ،ریلوے سٹیشن ،لاری اڈا ،مارکیٹوں اور تھانوں کے آس پاس منشیات کے عادی افراد افیون ،پاوڈر اور آئس کا سرعام نشہ کرتے نظر آتے ہیں اور شام ڈھلتے ہی نشئی پلاسٹک کی بوریاں اٹھا کر پارکس ،محلوں اور مختلف گلیوں کا رخ کر لیتے ہیں اور وہاں لگی موٹریں ،تاریں ،آینی گیٹ اور راڈز ،موٹر سائیکل سمیت گھروں کے باہر لگی ہر طرح کی چیزوں کو لے جاتے ہیں ،شہری منشیات کے عادی افراد سے سخت پریشان ہیں جبکہ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ درجنوں منشیات فرشوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جا چکا ہے اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں