ڈسٹرکٹ بار کی سیشن کو رٹ میں سیر ت النبی ؐ کا نفر نس

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے اور مسلمانوں کیلئے یہ مہینہ بہت اہمیت رکھتا ہے جس میں مسلمان سورج غروب ہونے تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں اور دن بھر عبادات، دعاؤں، قرآن خوانی اور خیرات دینے پر زیادہ زور دیتے ہیں۔
رمضان کا مقصد اللہ کی رضا اور تقویٰ حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ اس کے اختتام پر عید الفطر کا تہوار منایا جاتا ہے ۔ رمضان کی راتیں بھی بہت بابرکت سمجھی جاتی ہیں، خصوصاً شبِ قدر جو قرآن کے نزول کی رات ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیر محمد اجمل رضا قادری نے ڈسٹرکٹ بار اورجسٹس پرووائیڈر لائرز فورم کے زیراہتمام قا ئد ا عظم بار ہا ل سیشن کو رٹ میں سیر ت النبی ؐ کا نفر نس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔ان کامز ید کہنا تھا کہ سیرت نبی کا مطلب زندگی کے تمام پہلوؤں کا مطالعہ، جس میں آپ کے اخلاق، عادات، تعلیمات اور آپ کی شخصیت کا تفصیل سے جائزہ لیا جاتا ہے ۔ سیرت نبیؐ مسلمانوں کیلئے ایک مکمل نمونہ اور رہنمائی ہے جس پر عمل کر کے وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں ،سیرت میں بے شمار خصوصیات ہیں جو آپ کی زندگی کو ایک عظیم ترین مثال بناتی ہیں، آپ کا فیصلہ ہمیشہ انصاف پر مبنی ہوتا تھا پیارے نبیؐ کی سیرت کا مطالعہ ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے ۔آ خر میں پانچ خوش نصیب وکلا کو قرعہ اندازی سے عمرہ کے ٹکٹس بھی دئیے گئے ۔