درخت لگائیں پاکستان کیلئے نعرے کو کامیاب بنائینگے :کمشنر
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق اور ممبران صوبائی اسمبلی محمد نواز چوہان ،چودھر ی عبدالرحمن گجرکے ہمراہ مختلف مقامات پر پودے لگائے ۔
کمشنر نے پہلے سٹی سپورٹس کمپلیکس کے سبزہ زار میں پھلدار پودے لگائے اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی۔بعدازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور وہاں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے ۔ ممبران صوبائی اسمبلی محمد نواز چوہان اور چودھری عبدالرحمن گجرکے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق ،اے سی جی فرخ محمود جنجوعہ ،سپرنٹنڈینٹ ڈسٹرکٹ جیل جام آصف کمال و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت کی ہے ۔ انشااللہ درخت لگائیں پاکستان کے لئے کے نعرے کو کامیاب بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شجرکاری کے بغیر روکنا ناممکن ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈوثرن بھر کے تمام ادارے ترجیحی بنیادوں پر پودے لگائیں گے ۔