سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ڈاکٹروں،سٹاف کا احتجاج

سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ڈاکٹروں،سٹاف کا احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کی طرح سرگودھا میں بھی سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس سٹاف، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز،سی ڈی سی سپروائزرز، مڈ وائف ،ڈسپنسرز، نرسنگ سٹاف کلیریکل سٹاف اور دیگر شعبہ جات کے ہزاروں ملازمین نے بھرپور احتجاج کیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اور ہیلتھ اتھارٹی آفس کے باہر سے احتجاجی ریلی نکالی جو خوشاب روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی، شرکاء جس میں خواتین ملازم کی بھی بڑی تعداد موجود تھی نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھار کھے تھے ، ایپکا ایجوکیشن رہنماؤ ں نے بھی ہیلتھ ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کی ، اس موقع پرڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ، ڈاکٹر شاہ حسن، ڈاکٹر اسامہ ، ممتاز عزیز، راجہ خالد محمود، صابر حسین، رانا طارق محمود، سمیرا نذیر،چوہدری ممتاز و دیگر نے حکومت کے مجوزہ فیصلے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات سے عام آدمی کے لیے علاج مہنگا ہو جائے گا، یہی نہیں حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہزاروں ملازمین بھی بے روزگار ہو جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں