مکان پر قبضہ کا تنازع ،میاں بیوی سمیت 3افراد پرتشدد

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) قریبی قصبہ بنگلہ حسین شاہ میں مکان پر قبضہ کرنے کے تنازع ، عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کی رنجش میں۔۔۔
محمد ریاض اپنے بیٹوں شہباز ، ابوبکر اپنی بیوی نسیم بی بی ، اور دختران نوشین ، اقراء ، مافیہ ، بشریٰ کو ساتھ لے کرلاٹھیوں اور سوٹوں سے مسلح ہو کر سحری کے وقت شمیم بی بی کے گھر میں گھس گیا، ملزمان نے شمیم بی بی اور اس کے شوہر محمد نواز پر ڈنڈوں کی بارش کردی ، جس سے دونوں زخمی ہو گئے ۔عامر عباس گھر میں آیا ، ملزمان نے اسے بھی لاٹھیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ، اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس تھانہ شاہ پور نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔