عیدالفطر پر زہریلی شراب کی سپلائی ناکام بنا دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کاروائی منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران عیدالفطر کے موقع پر زہریلی شراب کی سپلائی ناکام بنا دی گئی بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
تھانہ میلہ پولیس کی کارروائی، زہریلی شراب کشید کرنے والے ملزم عارف کو گرفتارکر لیا ملزم کے قبضہ سے شراب 120 لٹر، لہن 100 لیٹر اور سامان کشید برآمد ہوئی ، جبکہ عطاء شہید پولیس نے دوران کاروائی شوکت کے قبضہ سے چرس 1 کلو 420 گرام جبکہ شہزاد کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد ہوئی چوکی فروکہ نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم ذیشان حیدر کو گرفتارکر لیا ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بندوق 12 بور رپیٹر برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔