میرج ہالز میں ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزیاں جاری
سلانوالی(نمائندہ دنیا )میرج ہالز میں ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزیاں جاری ہیں شادی کی تقریبات پر پرتعیش کھانوں کی نمود و نمائش جاری چکن قورمہ چکن سٹیم روسٹ چکن کڑاہی سیخ کباب چکن بریانی رشین سلاد چکن پکوڑا مٹن اور بیف سمیت۔۔۔
دیگر لوازمات سویٹ ڈشز سبز چائے اور کولڈ ڈرنک شامل ہیں بتایا گیا ہے کہ میرج ایکٹ کی بار بار خلاف ورزی پر سلانوالی انتظامیہ کئی بار شادی ہال مالکان کو جرمانہ کر چکی ہے مگر شادی ہال مالکان اپنی روش تبدیل نہیں رہے سلانوالی سول سوسائٹی سے وابستہ شخصیات نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی رٹ قائم رکھنے کے لیے خلاف ورزی کے مرتکب میرج ہال مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں ۔اور ایسے شادی ہالز کو سیل کریں تو میرج ایکٹ کی خلاف ورزیاں بند ہو سکیں گی۔