مراد حسین نیکوکارہ کابنیادی مرکز صحت احمد خان والا پر چھاپہ
میانوالی(نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نیکوکارہ نے اچانک بنیادی مرکز صحت احمد خان والا کا دورہ کیا اور ہسپتال عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی کے نظام، لیبر روم، ڈینٹل روم، ایکسرے روم، لیبارٹری، الٹراساؤنڈ اور ادویات کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔
انہوں نے بنیادی مرکز صحت کی انچارج ڈاکٹر کو ہدایت کی کہ مریضوں کو جاری ہونیوالی ادویات کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے اور ہسپتال عملہ کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا ئے ۔ انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنیوالے ہر مریض کو حکو متی پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے بنیادی مرکز صحت میں ہونے والے ترقیاتی کام کا معائنہ بھی کیا۔ محکمہ بلڈنگ کے افسران اور ٹھیکیدار کو ہدایت جاری کی کہ مقررہ وقت تک کام مکمل کریں۔