ٹمبر مافیا کی کاروائیوں ،آتشزدگی کے باعث جنگلا ت سکڑ رہے ،سمیرا ملک
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ٹمبر مافیا کی مذموم کاروائیوں اور آئے روز ہونیوالے آتشزدگی کے واقعات کے باعث جنگلا ت سکڑ رہے ہیں ، اس صورتحال کے تدارک کیلئے تھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔۔۔
ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے درختوں کے غیر قانونی کٹاو کو روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں اور وادی سون سے لکڑی برآمد کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ،میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سر سبز و شاداب جنگل اور جنگلی حیات سیر و سیاحت کی وادی سون کا حقیقی حسن ہیں ۔