ریلوے کا آپریشن،4 کروڑ 45 لاکھ 28 ہزار کی اراضی واگزار
کندیاں(نمائندہ دنیا ) محکمہ ریلوے کی جانب سے کندیاں ریل بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر دیا گیا ،4 کروڑ 45 لاکھ 28 ہزار روپے کی کمرشل اراضی واگزار کروا لی گئی۔۔۔
متعدد دکانوں کے ریلوے اراضی میں کھلنے والے دروازے بھی بند کروا دیئے گئے ، متعدد تندور اور شیڈز مسمار ہوئے جبکہ ریلوے ہی کی حدود میں قائم ایک پٹرول یونٹ کو سیل کر دیا گیا ۔