دھوکہ دہی سے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والا نو سر باز گرفتار

 دھوکہ دہی سے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والا نو سر باز گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دھوکہ دہی سے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کی کوشش کرنے والا نوسر باز پکڑا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں گاڑی کے لائسنس کے لیے ٹرائی دینے آئے شخص نے ٹیسٹ کے دوران اپنے ساتھی کو کال ملائی جو اسے باہر کھڑے ہوکر گاڑی کو محتاط انداز میں چلانے کی ہدایات دینے لگا۔ موقع پر موجود ٹریفک پولیس افسر محمد حنیف نے شک کی بنا پر جانچ کی تو ملزم کا منصوبہ پکڑا گیا۔ جس پر پولیس نے دھوکہ دہی سے ٹیسٹ پاس کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں