دریائے جہلم اور چناب سے ملحقہ 186 دیہات کو سیلاب سے بچانے کی تیاریاں

دریائے جہلم اور چناب سے ملحقہ 186 دیہات کو سیلاب سے بچانے کی تیاریاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم اے کی جانب سے جی آئی ایس بیسڈ سسٹم کے تحت دریائے جہلم اور چناب سے ملحقہ 186دیہات کی نگرانی کے احکامات جاری کئے جائینگے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ذرائع کے مطابق دونوں دریاؤں کے کناروں پر آباد یہ 186موضعاجات ہر مرتبہ سیلابی صورتحال میں متاثر ہوتے ہیں ،مستقبل میں ان علاقوں کو محفوظ بنانے اور بروقت اقدام اٹھانے سمیت امدادی عمل کو شفاف بنانے کیلئے سرگودھا میں ورلڈ بینک ،ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پنجاب کے مشترکہ خصوصی پروگرام کے تحت 45 ہزار سے زائد گھرانوں ، چار ہزار سے زائد کمرشل عمارتوں، دوسو سے زائد تعلیمی ادارے ،ایک ہزار مذہبی عمارتیں اور 51 سرکاری ہسپتالوں جبکہ مجموعی طور پر دو لاکھ پچیس ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کیساتھ ساتھ نقشوں کی مدد سے جغرافیائی معلومات کو مرتب کیا گیا، جی آئی ایس نظام کے تحت اس خصوصی منصوبہ کے تحت لوگوں کے معیار زندگی سمیت تمام ایسی معلومات بھی دستیاب ہونگی جس سے ممکنہ سیلاب کی صورت میں آپریشن اور ریلیف کے عمل کو مربوط بنا کر نقصان کی شرح کو انتہائی کم سطح پر لانے میں مدد ملے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں