بھاگٹانوالہ سے مٹھ لک لنک روڈ عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھاگٹانوالہ سے مٹھ لک لنک روڈ کسی مسیحا کا منتظر ہے۔۔۔
بادشاہ شیر شاہ سوری کے دوراقدار میں تعمیر ہونے والی قدیم جرنیلی سڑک حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی نظروں سے اوجھل ہو گئی سڑک کی خستہ حالی اور جگہ جگہ گہرے کھڈے جہاں مسافروں کے مالی نقصان کا سبب بنتے ہیں وہیں شہریوں کے جانی نقصانات کا سبب بھی بننے لگا ہے میانوالی،چشمہ،خوشاب سے لاہور جانے کے لیے ہزاروں مسافر اسی لنک روڈ کو استعمال کرتے ہیں مگر خستہ حالی کے باعث یہاں سے گزرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی بھرمار کے باوجود اس قدیم شاہراہ پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی شہریوں نے حکومتی منتخب نمائندوں سمیت وزیراعلی پنجاب سے اس شاہراہ کی تعمیر نو کا مطالبہ کردیا تاکہ شہریوں کو جانی ومالی نقصانات سے بچایا جاسکے ۔