کمسن ذہنی معذور بچی کو پولیس نے ڈھونڈ کر ورثا کے حوالے کر دیا

 کمسن ذہنی معذور بچی کو پولیس نے ڈھونڈ کر ورثا کے حوالے کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے لا پتہ ہونیوالی کمسن ذہنی معذور بچی کو چند گھنٹوں میں ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔۔۔

تھانہ سٹی پولیس کو کمسن ذہنی معذور لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر تھانہ سٹی پولیس نے گمشدہ لڑکی کو ڈھونڈنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے گمشدہ کو بحفاظت ڈھونڈ کر اس کے والدین کے حوالے کر دیا جس پر والدین کی جانب سے سرگودھا پولیس کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ بچے آپکا مستقبل ہیں انکی حفاظت والدین کی ذمہ داری ہے والدین اپنے بچوں کو گھر کا ایڈریس اور فون نمبر لازمی یاد کروائیں ۔ تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں پریشانی سے بچا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں