اسرائیلی ظلم و بربریت پر مسلم امہ کی خاموشی مجرمانہ:خالد اقبال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فلسطین غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت پر مسلم امہ کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پر بروز قیامت انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا۔۔۔
57اسلامی ممالک کے سربراہان فوری طور پر اپنی مشترکہ فوج کے ساتھ اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کا اعلان کریں پوری دنیا سے مجاہدین اسلام جہاد کے لیے منتظر ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی نعت کونسل پاکستان کے صدر چودھری خالد اقبال مسرت نے عمرہ سے واپسی پر مرکزی نعت کونسل کے سینئر نائب صدر ملک محمد خان اعوان کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسمیں عمرہ سے آئے ہوئے حاجی محمد ارشد ، رجا ﷲ ، اور بیرسٹر خواجہ محمد اویس ارشد بھی شریک تھے اس موقع پر چودھری خالد اقبال مسرت نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی مسلم امہ کے ہر فرد کی ایمانی ذمہ داری ہے مسلمان ممالک کے حکمران فوری طور پر اپنے اپنے ممالک میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور داخلہ ممنوں قرار دیں انہوں نے کہا کہ میں نے خانہ کعبہ میں دوران طواف زائرین عربی ، عجمی گورے ، کالے تمام کو غزہ کے مظالم پر دھاڑیں مار مار کر روتے ہوئے بلند آواز میں دائیں کرتے ہوئے دیکھا ان مظالم پر ہر مسلمان کا دل خون کے آنسو روتا ہے مگر اسلامی ممالک کے سربراہان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عشائیہ سے ملک محمد خان اعوان، حاجی محمد ارشد، رضا ﷲ، اور بیرسٹر خواجہ محمد اویس ارشد نے بھی خطاب کیا ۔
آخر میں فلسطین غزہ کے مسلمانوں اور بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی اور درودو سلام پیش کیا گیا۔