کمشنر اور ڈی سی کا فورٹ منرو، چیک پوسٹ کا دورہ
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کے ہمراہ فورٹ منرو اور بین الصوبائی چیک پوسٹ بواٹا کا دورہ کیا ۔
کیڈٹ کالج کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران صاف پانی کی فراہمی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔ ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم اور دیگر افسران نے بریفنگ دی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نوید عالم، پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر افسران ہمراہ تھے ۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے بلوچستان اور پنجاب کی مشترکہ چیک پوسٹ بواٹا پر سکیورٹی، سمگلنگ کی روک تھام اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولیو کی ٹرانزٹ ٹیموں کو بھی چیک کیا۔ کمشنر و صدر جم خانہ کلب اشفاق احمد چوہدری نے فورٹ منرو میں جم خانہ کے گیسٹ ہاؤسز کے تعمیراتی کام ،سپورٹس سہولیات اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر سیکرٹری جمخانہ کلب خالد اﷲ جڑھ، بورڈ آف گورنرز کے اراکین محمد اظہر جاوید نتکانی، سلیمان کریم مہتر ،علی ایزد چغتائی،عمیر جان لغاری اور بورڈ آف گورنرز کے اراکین بھی ہمراہ تھے ۔