دیرینہ عداوت پر فائرنگ ،ایک بھائی قتل ،دوسرا شدید زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دنیا )وادی سون کے مرکزی قصبہ نوشہرہ میں دیرینہ عداوت پر ایک بھائی کو قتل دوسرے کو شدید زخمی کر دیا گیا۔۔۔
بتایاگیا ہے کہ مردوال چو ک نوشہرہ کے معروف کاروباری ادارے میں دیرینہ عداوت پر عمران مسلم شیخ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے قیصر مسلم شیخ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا بھائی محمد اکرم شدید زخمی ہو گیا ،ملزم واردات کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گیا لاش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ،زخمی اکرم کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد ریفر کر دیا گیا ہے ، ، نوشہرہ پولیس نے جائے واردات سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں ملزم کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔