غزہ پرمظالم کی انتہاہوگئی،واحد راستہ جہاد ہے ،شاداب رضا

غزہ پرمظالم کی انتہاہوگئی،واحد راستہ جہاد ہے ،شاداب رضا

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مظالم کیخلاف ظالموں سے مظلوموں کو بچانے کا واحد راستہ جہاد ہے ،غزہ پر مظالم کی انتہا ہوگئی کھانے پینے کی امداد پر پابندی عالمی قوانین ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اسرائیل کا کھلا ظلم ہے۔

اسلام دشمن قوتوں کو شکست دینا ہے تو اسلامی ممالک کوسودی نظام کو ختم اور جہاد فی سبیل اللہ کرنا ہوگا،اب ریاست کی ذمہ داری ہے وہ جہاد کا اعلان کرے ۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یہود ونصاری ٰ اسلامی ممالک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے سودکو پروان چڑھانے کی سازشوں میں مصروف ہیں ،سود پر لین دین اور کاروبار کرنا حرام اور اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف عمل ہے ،اسلامی ممالک سود سے پاک معاشی نظام اور بینکنگ سسٹم وضع کریں ،اسرائیل و امریکہ کی معیشت کو کمزور کرکے یہود ونصاریٰ کے اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ،فلسطین وغزہ میں انسانیت سوز مظالم دیکھ کر انسانیت لرز گئی ہے انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ مسلم عصبیت اسلام مخالف جنونیت اسرائیل وامریکہ کے ناپاک چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل انصاف کے قاتل ادارے بن گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں