تنخواہوں اور پنشن سے محروم مسیحی ملازمین کا احتجاج

تنخواہوں اور پنشن سے محروم مسیحی ملازمین کا احتجاج

کراچی(این این آئی)کے ایم سی،ٹی ایم سیزکے سیکڑوں ملازمین نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی ملازمین کو ایڈونس تنخواہیں اور پینشن ادا نہ کرنے کے خلاف بطور احتجاج ایسٹر کا تہوار کراچی پریس کلب کے سامنے سڑک پر منایا۔

 اس موقع پر انہوں نے ہاتھوں میں بینر وپلے کارڈزاٹھارکھے تھے اوروہ وقفے وقفے سے شدید نعرے بازی بھی کررہے تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز قانون دان سلیم مائیکل ایڈوکیٹ، میونسپل ورکرز ٹریڈیونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقارشاہ، عمران علی، حبیب الرحمن اعوان، الیاس خان جدون، ملک امیر اعظم،ملک اعجاز، پیٹر برنارڈ،شوکت اسٹیفن، ولیم صادق،جوزف صنم نے کہا کہ فنانس رول، عدالتی احکامات اور یونین ایگریمنٹ کے تحت اگر تہوار 15 تاریخ کے بعد آئے تو تہوارسے قبل تنخواہیں اور پینشن ادا کی جاتی ہے لیکن حکومت سندھ کے محکمہ فنانس نے آخری ورکنگ ڈے میں تاخیر سے نوٹیفیکشن اور 50 فیصد اوزیڈ ٹی جاری کی۔ جبکہ ٹاونز کی اکثریت اور کے ایم سی نے دانستہ سیلیری بلز اور کے ایم سی نے پینشن بلز دس روز قبل تحریری آگاہی کے باوجود تیار نہیں کیے ۔ جس کی وجہ سے مسیحی ملازمین ایڈونس تنخواہوں جبکہ کے ایم سی کے 8 ہزار مسیحی پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی نہ ہوسکی۔جس کی وجہ سے آج وہ اپنا تہوار بطور کراچی پریس کلب پر منانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں