تجاوزات کیخلاف بلدیاتی اداروں کی فورس بنا نیکا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے بلدیاتی اداروں کی فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے انکروچمنٹ عملہ کو یونیفارم اور اختیارات دیے جائیں گے۔۔۔
بڑے شہروں میں بلدیہ سرگودھا سمیت گریڈ 17 کا انچارج ہوگا جس کے ماتحت انسپکٹرز اور دیگر عملہ ہوگا،انچارج کو عادی تجاوزات کنندگان کو بھاری جرمانہ کرنے انہیں پکڑ نے اور مقدمہ درج کرانے کے اختیارات حاصل ہوں گے جب کہ حوالات بھی بنانے کی تجویز زیر غور ہے ۔دوسری طرف چیف افیسر میونسپل کارپوریشن سرگودھا عمر فاروق نے شہر کو تجاوزات سے مکمل پاک کرنے کے لیے تین سیکٹر میں تقسیم کر دیا ہے سیکٹر ایک انچارج ملک شاہد محمود سیکٹر دو کے انچارج منصور ملک جب کہ سیکٹر تین کا انچارج علی رضا کو بنایا گیا ہے اس سلسلہ میں ان سیکٹروں کی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ناقص کارکردگی پر سیکٹر انچارج کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی انکروچمنٹ برانچ کا انچارج مہر خلیل کو بنایا گیا ہے۔