خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلا ن کا جائزہ اجلاس

خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلا ن کا جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلا ن کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر اختر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلما ن احمد لو ن، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان کے علا وہ، محکمہ کسٹم، سول ڈیفنس، قانو ن نا فذ کر نیوالے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تجاوزات آپریشن، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کی جا نیوالی کاروائیوں، سمگلنگ کی روک تھام، غیر قانو نی آئل ایجنسیوں اور ایل پی جی کے خلاف کی جا نیوالی کاروائیوں، بجلی چوری کے سدباب، اینٹی بیگری مہم اور مدارس کی رجسٹریشن کی پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔سول ڈیفنس آفیسر نے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتا یا کہ گزشتہ ما ہ کے دوران48غیر قانو نی پٹرول پمپس 49 ایل پی جی سٹیشن کو سیل کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ دو عد مشینوں کو قبضہ میں لیکر ضبط کر لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ کسٹم، وفاق المدارس، پنجاب پٹرولنگ ہا ئی وے ، ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حکو متی ویژن کے مطابق افسران ڈی سی سی میں تفویض کر دہ ٹاسک پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ایم سی ایز کے افسران کو تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا نے ، غیر ملکی پٹرول ڈیزل، بجلی چوری اور سمگلنگ کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ پلا ن اور اینٹی بیگری مہم کو موئثر انداز میں چلا نے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں