قائداعظم یونیورسٹی میں صحت ، عالمی استحکام کے موضوع پر کانفرنس اختتام پذیر
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) قائداعظم یونیورسٹی میں 15ویں مائیکرو بیالوجی بین الاقوامی کانفرنس (پی۔ ایس۔ ایم 2025ء) مضبوط اور پائیدار عزائم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
کانفرنس نے ’’صحت، عالمی استحکام اور بین الضابطہ حل‘‘ کے پیشِ نظر، مؤثر تحقیق، مستقبل میں باہمی تعاون اور جدت طرازی کے رجحانات کو موضوع بنایا۔ تین روزہ ایونٹ میں محققین، ماہرین تعلیم، طلباء اور صنعت کے رہنماؤں کو موسمیاتی تبدیلی اور متعدی امراض، مائیکرو بیالوجی میں اینٹی مائیکرو بیل مزاحمت اور مصنوعی ذہانت کے عالمی چیلنجز کا حل تلاش کرنے کی دعوت دی گئی۔