ماں کے دودھ کی اہمیت بارے آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد

ماں کے دودھ کی اہمیت بارے آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار )سیکرٹری محکمہ صحت اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر محمد رفیق خان کی زیر نگرانی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تمام ڈسٹرکٹ میانوالی میں 14 اپریل سے لے کر 20 اپریل تک ماں کے دودھ کی اہمیت اور زچہ بچہ کی مناسب غذاء کی افادیت سے آگاہی کے بارے میں ہفتہ منایا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں مرکزی سیمینار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آفس میں منعقد ہوا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام CEO ڈاکٹر میاں کاشف علی نے کہا کہ تمام فیلڈ فورس اپنی اپنی کمیونٹی میں پھیل جائیں اور خواتین کو ماں کے دودھ اور غذا کی افادیت کے بارے میں ہیلتھ ایجوکیشن دیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH اینڈ نیشنل پروگرام ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ اس ہفتہ کو مکمل تیاری کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس میں مختلف علاقوں میں اگہی سیمینار منعقد کیے جائیں گے اور خواتین کو اس بات کی ترغیب دی جائے گی کہ وہ اپنے نوزائیدہ بچوں کو دو سال تک صرف اور صرف اپنا دودھ پلائیں۔ تقریب کے اختتام پر ایک آگہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں