سابق تحصیل ناظم ملک امتیاز احمد بھرتھ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

بھلوال،بھیرہ(نمائندہ دنیا، نامہ نگار ) سابق تحصیل ناظم ملک امتیاز احمد بھرتھ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔۔۔
وہ سابق رکن پیناب اسمبلی ڈاکٹر اعجاز احمد ملک مرحوم کے بھائی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر قانون مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کے چچا تھے ان کی نماز جنازہ آ ج16 اپریل بروز بدھ صبح 10 بجے ان کے ابائی گاؤں بھرتھ شرقی میں ادا کی جائے گی ،معروف سیاسی شخصیت پیر فاروق بہاؤ الحق شاہ تحصیل بار بھیرہ کے بانی مہر محمد نواز ایڈووکیٹ صدر آرائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ مسلم لیگ ن بھیرہ سٹی کے صدر ظفر اقبال بھٹی نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ بھرتھ برادران کے ساتھ ہیں ۔