واٹر کارپوریشن کے ہیٹ ویو سے نمٹنے کے اقدامات ،سبیلیں قائم

واٹر کارپوریشن کے ہیٹ ویو سے نمٹنے کے اقدامات ،سبیلیں قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر کارپوریشن نے ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس ضمن میں سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر ہائیڈرنٹس سیل واٹر کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں ٹھنڈے مشروبات اور پینے کے پانی کی سبیلیں قائم کی گئی ہیں۔ترجمان واٹر کارپوریشن عبد القادر شیخ کے مطابق یہ سبیلیں شہر کے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس سمیت شہر کے 14 مختلف اور اہم مقامات پر لگائی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ اس اقدام کی نگرانی انچارج ہائیڈرنٹس سیل سردار شاہ اور فوکل پرسن ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں