ایم کیوایم کے رہنماؤں سے گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات

ایم کیوایم کے رہنماؤں سے گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر گلگت بلتستان سے تعلق والے وفد کی آمد، سینئر رہنماؤں انیس قائم خانی اور سید امین الحق سے ملاقات، سینئر رہنما انیس قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو پاکستان گلگت بلتستان میں آئندہ ہونے انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی۔

 ایم کیوایم گلگت بلتستان کے مسائل کی نہ صرف مکمل آگاہی رکھتی ہے بلکہ انکے حل کے لئے پر عزم ہے ، حق پرست امیدوار ماضی میں بھی گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب ہوتے رہے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کواقتدار کے اعلی ایوانوں تک پہنچایا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں