پنجاب کلچر ڈے کے حوالہ سے عظیم الشان سرائیکی مشاعرے کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار ) پنجاب کلچر ڈے کے حوالہ سے محکمہ اطلاعات اور میونسپل کمیٹی کے اشتراک سے عظیم الشان سرائیکی مشاعرے کا انعقاد۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ مہمان خصوصی تھے جبکہ معروف شاعر نزیر یاد نے مشاعرہ کی صدارت کی۔ڈی پی آر ریٹائرڈ تنویر خالد نے مشاعرہ کی نظامت کے فرائض سر انجام دئیے ۔ ڈویژنل نائب صدر پی ایم ایل(ن) ساجدخان نیازی، اے سی میانوالی مراد حسین نیکو کارہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضاخان، ایڈیشنل ڈائرکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام، ڈی ای او سیکنڈری خالد خان، ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر شیر افگن، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال اور سی او مونسپل کمیٹی رانا محبوب عالم مہمانان اعزاز تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میانوالی اپنی منفرد و رد مخصوص ثقافتی اقدار و روایات کی وجہ سے شہرت کا حامل ہے ۔ یہاں کے مکین زندہ دل اور شعرو نغمہ کیدلدادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی کے شعراء کے کلام میں فکری گہرائی، وسعت نظر اور گہرا مشاہدہ ان کے باشعور ہونے کا غماز ہے ۔ڈپٹی کمشنرنے مشاعرہ کے بہترین اور شاندار انتظامات پر سی او ایم سی رانا محبوب عالم اور پی آر او انصر شیراز کو شاباش دی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ میانوالی کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے شہر کی بیوٹیفیکیشن کروارہی ہے ۔ انشاء اللہ مستقبل قریب میں آپ میانوالی شہر کا ایک نیا خوبصورت چہرہ دیکھیں گے جو ہر لحاظ سے مقامی ثقافت کا آئینہ دار ہوگا۔مشاعرہ میں معروف موسیقار و گلوکار طاہر ساقی نے \'\' میڈا رانجھنا\'\' گا کر خوب داد حاصل کی۔